مظفر گڑھ: محمود کوٹ میں جعلی پیر کے عمل سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی پیر نے بچے کو جلتے کوئلے پر لٹا دیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔
بچے کے والد مختیار احمد نے بتایا کہ بیمار ہونے پر 14 سالہ ساجد کو دم کرانے کے لیے پیر عبدالغفار کے پاس لے کر گیا، پیر میرے بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لے گیا اور دھواں دیتا رہا۔
والد کے مطابق بچے کو جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ میرے حوالے کیا گیا جس پر پیر نے کہا کہ بچے پر جنات کا سایہ تھا، یہ 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائے گا لیکن عمل کے اگلے روز میرا بچہ دم توڑ گیا۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔