جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ کا انتقال!

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔
خیال رہے کہ اسلم مسعود کو اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔
جس کے بعد انہیں فروری 2019ء میں اسلام آباد لایا گیا جہاں فیڈرل انوسٹی اتھارٹی (ایف آئی اے) کی چار رکنی ٹیم نے ایئرپورٹ سے ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ انہیں سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا تھا۔

Aslam masoodfake accounts caseNabzardari