ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا عہدہ عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے وائرس کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں، اب انہیں معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔