قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو فیصل قریشی کا کرارا جواب

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے صف اول کے اداکار فیصل قریشی نے عیدالاضحیٰ میں قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فیصل قریشی نے نجی ٹی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی ہماری اسلامی روایت کا حصہ ہے، جسے پورا کرنے کے بارے میں اللہ کا حکم ہے اور اللہ کے حکم پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ لبرل بننے کے چکر میں قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پیسوں سے غریب کی مدد کرنی چاہیے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کے لیے 14 اگست کو تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، اس وقت کسی کو خیال نہیں آتا کہ ان پیسوں سے غریب بچیوں کی شادی کرنی چاہیے۔
فیصل نے مزید کہا کہ قربانی کی روح اور فلسفے کو سمجھنے کے لیے لوگوں کو اہل علم افراد کے پاس جاکر بیٹھنا چاہیے اور اسلام کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

Actoreid ul adhaFaisal qureshiQurbani