فیصل ایدھی کو بچالیا گیا

کراچی: ملیر ندی میں امدادی کام کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی، تاہم اُنہیں بچالیا گیا۔
کراچی کے بیچوں بیچ گزرنے والی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث امدادی کاموں کے لیے موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی ڈیفنس کے قریب ملیر ندی میں الٹ گئی۔
پی ٹی ترجمان کے مطابق فیصل ایدھی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ ملیر ندی میں کشتی میں سوار ہوکر گشت کررہے تھے اور کسی ممکنہ شخص کی مدد کے لیے یہ 5 افراد کشتی میں سمندر کی طرف جارہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب کشتی الٹ گئی۔
کشتی میں سوار فیصل ایدھی، راجہ اظہر اور دیگر افراد ڈوب رہے تھے کہ انہیں ایک کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچالیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

Faisal EdhikarachiSink