فیصل اختر اور احمد جہاں زیب کا نیا گانا ’’دُور‘‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگیا

کراچی: پاکستانی نژاد امریکی گلوکار فیصل اختر اور نامور موسیقار اور سُریلے گلوکار احمد جہاں زیب کا نیا گانا ’’دُور‘‘ دُنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
اس گانے کی موسیقی احمد جہاں زیب نے ترتیب دی ہے، جن کا حال ہی میں سپرہٹ سونگ تیرا میرا پیار ہے امر، نے مقبولیت کے ساتویں آسمان کو چُھوا ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے نئے رومانس سے بھرپور گانے کی شوٹنگ امریکا، استنبول اور پاکستان میں ہوئی ہے۔ گانے کا رسپانس بہت شاندار آیا ہے۔


فیصل نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی موسیقی اور گلوکاروں کی بہت مانگ ہے۔احمد جہاں زیب نے اس سونگ کی نہ صرف موسیقی ترتیب دی ہے، بلکہ انہوں نے میرے ساتھ ڈوئٹ گایا بھی ہے۔ یہ ان کا پیار ہے۔ گانے کی وڈیو بناتے وقت ہم نے انٹرنیشنل معیار کا خاص خیال رکھا ہے۔ فیصل اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ امریکا میں پاکستانی موسیقی کے حُسن میں اضافہ ہو۔ یہاں موسیقی کے دیوانے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے کنسرٹ میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ امید ہے ہمارا نیا سونگ ’’دُور‘‘ بھی ہمارے دیگر گیتوں کی طرح کامیابی حاصل کرے گا۔

Ahmed JahanzebDoorFaisal AkhtarNew songPakistan born American SingerreleaseViral