کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کے لیے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان ایک پروگرام کے دوران بذریعہ فون کال کیا۔ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے کا بون میرو ٹرانسپلانٹ ہونا ہے جس کے باعث اسے 40 لاکھ کی رقم درکار ہے۔
بچے کے والد جانوروں کے ڈاکٹر ہیں اور جانوروں کا مفت علاج کرتے ہیں لیکن اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔
فہد مصطفیٰ سمیت دیگر افراد نے بچے کو پیسے دینے کا اعلان کرکے اس کے باپ کو بچے کی زندگی کی نوید سنائی۔