حج درخواستوں کی وصولی کی مدت میں 10 روز کی توسیع

اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی کی مدت میں 10 روز کی توسیع کردی گئی، حج بدل پر پانچ سالہ پابندی بھی ختم کردی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آج حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ تھی، جس میں 10 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ حج بدل پر عائد پانچ سالہ پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10 روز بڑھائی جارہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج پیکیج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے، ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں۔

10 days increaseAneeq AhmedCaretaker federal MinisterPeriod of receiptReceipt Hajj Application