ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان میں ٹانک اڈا پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک اڈا پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔