اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوف ناک اور افسوس ناک ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں انہوں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں سلمان رشدی کی بات کی تھی۔