مہنگے بجلی ناقابل برداشت، پی ٹی آئی تباہی لائی، نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہوا، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طورپر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے، 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لیے ریلیف دیا ہے۔

 

Expensive ElectricityNawaz sharifPML N PresidentUnbearable