اسلام آباد: ایگزم بینک کوریا کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا۔
کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے ایگزم بینک کوریا پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا، معاہدہ ہو گیا ہے، ایگزم بینک کوریا کی جانب سے 2022-26 کے نئے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان کیلیے مالی معاونت 50 کروڑ ڈالر سے1 ارب ڈالر تک کی جائے گی۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کوریا کے اعلی سطع کے وفد نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی اس موقع پر معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔