بڑھتی عمر میں ورزش متحرک رکھنے میں معاون

نیویارک: نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں، انہیں ورزش جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ اس سے انہیں متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ ایک سال پر مبنی ٹریننگ کم از کم چار سال تک ٹانگوں کی طاقت کو برقرار رکھتی ہے۔ یہ نیا مطالعہ اس بات کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں بھاری بھر کم بوجھ کے ساتھ ورزش کے کئی سال تک طویل مدتی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مطالعے کے لیے محققین نے 66 سال کی عمر کے 369 افراد کو مطالعے میں شامل کیا۔ کلینیکل ٹرائل کے آغاز میں ہڈیوں، پٹھوں کی طاقت اور جسم کی چربی کی پیمائش کی گئی اور پھر ایک، دو اور چار سال بعد دوبارہ کی گئی۔
محققین نے نتائج میں پایا کہ وہ لوگ جو معمول کے مطابق ورزش کرتے رہے ان میں دوسروں کے مقابلے میں ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت بہتر دکھائی دی۔ محققین نے بتایا کہ اس سے عمر بڑھنے کے ساتھ نقل و حرکت کی طاقت کو برقرار رکھنا آسان ہوجائے گا۔

 

ExerciseHelp Activeold age