جیکب آباد:محکمہ ایکسائز پولیس کی کارروائی،26 کلو گرام چرس برآمد، 3ملزمان گرفتار

جیکب آباد: جیکب آباد میں محکمہ ایکسائز پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے26 کلو گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیز پولیس کے اہلکارجیکب ٓباد روڈ زرعی کالج کے قریب ایکسائز چیک پوسٹ پر اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے، چیکنگ کے دوران ایک ٹرک نمبر این اے ای- 900 کو روکا اور تلاشی لی جس کے دوران 26 کلو گرام چرس برآمد کرلی ، پولیس نے ٹرک میں سوارتین ملزمان محبوب خان، شیر محمد اور محمد شفیق کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Excise polic action in jacobabad 26 kg chars recover 3 arrest