نیویارک: وینڈر بلٹ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے دریافت کیا کہ نمک (سوڈیم) کا زیادہ استعمال براہِ راست اور خودمختار طور پر پہلی بار ہارٹ فیلیئر کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر اُن افراد میں جو پہلے ہی زیادہ خطرے میں ہیں۔
جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیولوجی ایڈوانسز میں شائع شدہ تحقیق میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں کے 25 ہزار 300 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس گروہ میں زیادہ تر سیاہ فام اور کم آمدن والے افراد شامل تھے، جن کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے خطرے زیادہ ہوتے ہیں۔
سامنے آنے والے چونکا دینے والے نتائج میں معلوم ہوا کہ شرکاء اوسطاً تجویز کردہ مقدار سے تقریباً دوگنا زیادہ نمک استعمال کررہے تھے۔ اس زیادہ نمک والی خوراک کا تعلق دل کی نئی بیماری کے خطرے میں 15 فیصد اضافے سے پایا گیا۔
یوں اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ نمک کا زیادہ استعمال ہارٹ فیلیئر کا باعث بن سکتا ہے۔