بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کردیا۔
پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوسی نیٹ ورک سے اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے پردہ اُٹھادیا۔
را کے سابق جاسوس ڈینیل نے پرو پنجاب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے ایجنٹ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔
را کے سابق ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال سزا کاٹی۔
ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔
ڈینیل نے بتایا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کردیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔
ڈینیل کا کہنا تھا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔