اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں ملنگی پوسٹ پر خودکُش حملہ کرنے والا خارجی افغان شہری تھا، خودکُش حملہ آور کی شناخت خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا، خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، 6 فروری کو اسلام آباد خودکُش حملے والے بم بار نے بھی افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔