ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز و دیگر فریقین کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے نیب کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر نیب کی روزانہ سماعت اور تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر نیب افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے 6 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Even field referenceislamabad High courtNabNotice to Maryam Nawaz