بلوچستان کی ترقی کیلیے پاکستان اور یورپین یونین میں معاہدہ طے!

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بلوچستان کی ترقی کے لیے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔
وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین 11 ارب 1 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا۔
معاہدے کے تحت بلوچستان کے لیے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ سیکریٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے یورپی یونین کے پروگرام پر شکر گزار ہیں جب کہ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تعاون جاری رہے گا۔

balochistanEurope unionFinancial agreementPakistan