یورپی یونین کا سندھ، بلوچستان کی خواتین کیلیے بڑا اعلان!

اسلام آباد: یورپی یونین کا سندھ اور بلوچستان کی خواتین کے لیے بڑا فیصلہ، یورپی یونین نے کورونا وائرس کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کے لیے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین نے کورونا وبا کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کے لیے امداد کا اعلان کیا، یورپی یونین نے خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یونیسیف کو 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ معاونت یورپی یونین کے یورپی یونین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومنٹرینز ایڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ کے تین اضلاع اور بلوچستان (جعفر آباد) میں 12 لاکھ 50 ہزار افراد تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر کامینارا کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے دوران ماوٴں اور نوزائیدہ بچوں کو خاص طور پر خطرہ ہوتا ہے، ہم تمام ضروری سہولتوں کی باہمی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک محفوظ ماحول میں صحت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

balochistanEUFemales and childPakistanSindh