ایتھوپیا میں نسلی فسادات 210 زندگیاں نگل گئے

ادیس ابابا: پس ماندہ ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم 210 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
افریقی ملک ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گداکریمو کے مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ای ایچ آر سی کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی خواتین اور بچے دوسرے علاقوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بعدازاں مقامی افراد نے نسلی بنیاد پر انتقامی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔
دوسری طرف باغی تنظیم او ایل اے کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہریوں پر کیے گئے تشدد اور حملوں کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

210 killedEthnic riots in Ethiopia