اسلام آباد: ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی جانب سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روکنے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت نے پاکستانی پائلٹس کو لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے اور بتایا جائے پی آئی اے کے کن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے پر امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔