اسلام آباد: اس ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی، 9 کے دام کم اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 12 روپے اضافے کے بعد 400 روپے ہوگئی، ایک ہفتے میں پیاز 6 روپے، چینی 3 روپے، دال مونگ 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے تک کا اضافہ ہوا، اس کے چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔