ارطغرل غازی کے اہم کردار کی پاکستان آمد!

اسلام آباد: ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے۔


ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترکش اداکار نے مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔
ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتن بھی اگلے ماہ 3 روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ ان کے پاکستانی دورے کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Actor Cavit gunerArrived in PakistanErtugral Ghazi