لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ اور دورۂ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے، اسکواڈ میں معین علی، جونی بئیراسٹو، سیم بلنگز، جوز بٹلر، ڈیوڈ میلان، سیم کرن، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹن، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عادل رشید، ٹامل ملز، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
ای سی بی کے مطابق ٹام کرن، لیام ڈاؤسن اور جیمز ونس ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی انگلش اسکواڈ کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم 14 اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔