بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

لندن: انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز برطانوی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بین اسٹوکس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں انگلش ٹیم کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
قبل ازیں انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، انہیں مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔
جوز بٹلر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔