کورونا وبا میں شدت، انگلینڈ کا دورۂ بھارت مشکل!

لندن: کورونا وبا میں اضافے کی وجہ سے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے، جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز ستمبر میں طے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ موجودہ صورت حال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔
کورونا وبا کے باعث بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جمعہ کو اجلاس میں اس ایشو پر مشاورت ہونی ہے۔ رہورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بھجوانے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔

CoronacricketEnglandIndia