بجلی پر رعایت کا خاتمہ، صارفین کے لیے نیا اور مہنگا ٹیرف لاگو

اسلام آباد: بجلی بلوں پر حکومت کی جانب سے رعایت ختم ہونے کے بعد 9 سے 29 روپے فی یونٹ تک نیا ٹیرف لاگو کردیا گیا، رواں ماہ سے نئے مہنگے ٹیرف کے تحت بل بھیجے جائیں گے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے 50 یونٹ تک 9 روپے 93 پیسے، 51 سے 100 یونٹ تک 13 روپے 64 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک 29 روپے21 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا۔
مزید براں بجلی بلوں پر جرمانے کی پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر5 فیصد جب کہ زیادہ روز گزرنے پر10 فیصد سر چارج لگایا جائے گا۔ قبل ازیں 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔

Concession EndConsumersElectricity TariffGovt of PakistanNew and Expensive Tariff