اسلام آباد: عوام کے مصائب میں ایک اور اضافہ، بجلی 3روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔