بجلی کی قیمت 1.38 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔


نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سی پی پی اے- جی نے 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

electricity rate increaseNepraPakistan