اسلام آباد: نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک عزیز میں پچھلے کچھ عرصے سے مہنگائی کا بدترین طوفان آیا ہوا ہے، جس نے لوگوں کے لیے روح اور جسم کے رشتے کو برقرار رکھنا ازحد دُشوار بنادیا ہے۔