کراچی والوں پر پھر برق گرادی گئی، بجلی مہنگی!

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین (اہلیان کراچی) کے لیے بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے 2 ستمبر 2021 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

electricity rate increasek electrickarachiNepra