اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ اضافہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔