بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلیاں گراتے ہوئے نگراں حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔
اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں تسلسل کے ساتھ ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھر کم بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے سلسلے چل رہے ہیں۔ ایسے میں بجلی قیمت میں ایک بار پھر اضافے سے احتجاجوں میں مزید شدت آسکتی ہے۔

Caretaker Govt of Pakistanelectricity rate increasefuel adjustmentJulyNepraNotification release