کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید سستی

اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، اُنہیں بجلی میں ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید سستی کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

electricity rateNepraReducethree Month