وفاقی کابینہ کا اجلاس، الیکشن کمیشن اخراجات سے متعلق بل منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی اب پارلیمنٹ سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
علاوہ ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلاقرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔

ApprovedElection Commission Expensive billfederal cabinetPM Shehbaz Sharif