نیوزی لینڈ میں ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا!

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے، جہاں اُسے میزبان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جمعرات کو 6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے بعد اب مجموعی کورونا متاثر کرکٹرز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے اس کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، دیگر کرکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں، جن چھ کرکٹرز کا پہلے ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کے نتائج کا انتظار ہے۔ کرائسٹ چرچ، میں موجود پاکستانی اسکواڈ چودہ روز کی آئسولیشن میں ہے، کووڈ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزارت صحت کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر اس بات کی تسلی کرے گا کہ ان کرکٹرز سے کسی دوسرے کو وائرس منتقل ہونے کا اب خطرہ نہیں۔ اس کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل سکتی یے۔ اب پاکستانی دستے کی کووڈ ٹیسٹنگ تین روز بعد ہوگی۔

corona positivePak cricket team