پنجاب حکومت کا عیدالفطر پر لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں،گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وبا کے پھیلاوَ کو روکنے میں تعاون کریں۔

eid punjab lockdown