عیدالفطر14مئی بروز جمعہ کو ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کیلنڈراوررویت ایپ کےمطابق شوال کا چاند13مئی کو نظرآئےگا اور عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوگی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔تفصِلات کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

Eid ul fitr