اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
این سی او سی کے مطابق عیدالفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدود کرنا ہے۔
این سی او سی کے مطابق یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعۃ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔