حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔