اسلام آباد: اب تک ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی چار کیٹگریز کے تحت مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 478 مستحقین میں 140 ارب 4 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کی جانب سے تیار کردہ احساس ویب پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے 4 کیٹگریز کے تحت اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 478 مستحقین میں 140 ارب 4 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم شدہ امدادی رقوم میں سے کیٹگری ون کے 45 لاکھ 53 ہزار 940 مستحقین میں 55 ارب 89 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے، کیٹگری ٹو کے 34 لاکھ 28 ہزار 605 مستحقین میں 41 ارب 14 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار روپے، کیٹگری تھری کے 27 لاکھ 18 ہزار 165 مستحقین میں 32 ارب 61 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار روپے جب کہ پروگرام کے کیٹگری فور کے 8 لاکھ 65 ہزار 768 مستحقین میں 10 ارب 38 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔