اسلام آباد: چین سے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے اور گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کے لیے ٹیرف میں ردوبدل کی بھی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔
اجلاس میں ای سی سی نے گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کے لیے مشروط طور پر ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔