اسلام آباد/ پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، شبقدر، مردان، سوات، کوہاٹ، صوابی، لوئر دیر، بنوں اور چارسدہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کی شدت 5.6 اور زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے بھی کے پی کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔