کراچی میں کل سے اب تک 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے، زلزلے کے جھٹکے صبح قریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق قائد آباد، ملیر، سعودآباد، گلستان جوہر، کھوکھراپار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 4 منٹ پر محسوس ہوئے جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Earthquake tremorsFour TimeskarachiSince Yestereday