بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش کے دیگر شہروں کے علاوہ میانمار اور بھار ت میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز میانمار کا سرحدی شہر ہاکا تھا۔
بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایزول سے تقریباً 140 کلومیٹر دور تھا۔
چٹاگانگ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع ہونا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔