تہران: ایران میں زلزلے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یو اے ای میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بیرون ممالک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لیے امدادی خیمے نصب کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگا تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔