نئی دہلی: بھارت میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔تفصِلات کے مطابق بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت انتہائی خطرناک تھی۔ بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔