کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں گلوکار عاطف اسلم کو بے حد پسند کرتی تھیں اور جب عاطف کی شادی ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔
درفشاں سلیم نے گزشتہ روز نجی چینل سے گفتگو ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے یاد ہے، مجھے عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت عاطف کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی۔
درفشاں سلیم نے بتایا کہ میری بہن اب بھی مجھے کہتی ہے کہ آپ نے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی، مجھے یاد ہے کہ میری عاطف اسلم سے ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ میری گلوکار سے پہلی ملاقات تھی، اس وقت میں رو رہی تھی، تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی اور میں او لیولز کررہی تھی۔
درفشاں سلیم نے تسلیم کیا کہ جی ہاں عاطف اسلم کی وجہ سے ہی پہلی بار میرا دل ٹوٹا تھا۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم سارہ بھروانہ کے ساتھ مارچ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔