لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی، اس مذموم حرکت کے خلاف اس جوڑے نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ڈکی بھائی نے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے، جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا، اسے وہ دس لاکھ بطور انعام دیں گے۔
ڈکی بھائی نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔
اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔